حصہ آمد سے متعلق سوالات
اگر ایک موصی کے پاس غیر منقولہ جائیداد ہو، مثلاً ایسا مکان جو کرایہ پر دیا گیا ہو، تو کیا اسے کرایہ کی آمد پر حصہ آمد ادا کرنا ہو گا؟
جی ہاں۔ جہاں موصی کی جائیداد سے کوئی آمد حاصل ہو، وہاں اس آمد پر چندہ عام کی شرح یعنی 1/16 کے مطابق حصہ آمد واجب ہے۔