حصہ آمد سے متعلق سوالات

اگر ایک معمر موصی اپنے بچوں کے پاس رہنے کے لیے امریکہ منتقل ہو جائے اور اپنے آبائی ملک میں ملنے والی پنشن یا دیگر آمد پر حصہ آمد ادا کرتا رہے، مگر امریکہ میں اس کا کوئی ذریعہ آمد نہ ہو، تو کیا اس پر امریکہ میں بھی حصہ آمد ادا کرنا لازم ہے؟

Read in English

جی ہاں۔ اس صورت میں موصی اپنے آبائی ملک میں ملنے والی پنشن پر بھی حصہ آمد ادا کرے گا اور امریکہ میں اپنے اخراجاتِ زندگی کی بنیاد پر بھی حصہ آمد ادا کرے گا۔ مجلسِ کارپرداز ربوہ کی جانب سے امریکہ کے غیر کمانے والے موصیان کے لیے کم سے کم آمد (جیب خرچ) 250 ڈالر ماہانہ مقرر ہے۔