حصہ آمد سے متعلق سوالات
جماعت احمدیہ امریکہ کے غیر کمانے والے موصیان کے لیے مرکز نے کم سے کم آمد (جیب خرچ) کتنی مقرر کی ہے اور یہ کب سے نافذ ہے؟
قواعدِ وصیت میں مجلسِ کارپرداز کے ضوابط میں درج ہے:
”کم سے کم آمد: چونکہ موصی سے غیر معمولی قربانی متوقع ہے، اس لیے اس بات کا اندازہ لگایا جانا چاہیے کہ کسی خاص ملک میں گزر بسر کے لیے کم سے کم کتنی آمد درکار ہے۔ وصیت کی منظوری پر غور کرتے وقت اس کم سے کم آمد کو پیشِ نظر رکھا جائے۔“
اسی کے مطابق مجلسِ کارپرداز نے مارچ 2008ء میں امریکہ کے غیر کمانے والے موصیان کے لیے چندہ وصیت کی خاطر کم سے کم معیارِ قربانی 250 ڈالر ماہانہ آمد (جیب خرچ) مقرر کیا۔