حصہ آمد سے متعلق سوالات
ایک موصی امریکہ میں رہائش پذیر ہے مگر اس کی آمد کسی دوسرے ملک میں ہے۔ کیا وہ اس آمد کا حصہ آمد امریکی ڈالر میں ادا کر سکتا ہے؟
اصولی طور پر حصہ آمد اُسی ملک میں ادا کرنا ضروری ہے جہاں آمد وصول ہو رہی ہو۔ تاہم اگر موصی کا آبائی ملک میں کوئی ایسا فرد نہ ہو جو اس کی طرف سے چندہ حصہ آمد جمع کرا سکے، تو موصی کو دفترِ وصایا امریکہ کو تحریر کر کے اس خصوصی انتظام کے لیے مرکز سے اجازت طلب کرنی چاہیے۔ صرف مرکز کی منظوری کی صورت میں ہی حصہ آمد امریکی ڈالر میں ادا کیا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں موصی کو ہر سال دو الگ الگ فارم جدول ج/ شیڈول سی (Schedule C) فارم جمع کرانے ہوں گے: ایک امریکہ میں واجب الادا حصہ آمد کے اعلان کے لیے اور دوسرا دوسرے ملک میں واجب الادا حصہ آمد کے اعلان کے لیے۔