درخواستِ وصیت اور اہلیت سے متعلق سوالات

کیا وہ درخواست گزار بھی وصیت کر سکتا ہے جس کی درخواست کے وقت کوئی آمد نہ ہو؟ اور اگر ہاں تو اس پر کون سا چندہ لاگو ہو گا؟

Read in English

اگر درخواست گزار طالبِ علم ہے تو وہ ہر ماہ ملنے والے جیب خرچ پر حصہ آمد ادا کرے گا۔ وظائف (stipends) چندہ سے مستثنیٰ ہیں۔

اگر درخواست گزار طالبِ علم نہیں ہے اور اس کا کوئی ذاتی ذریعہ آمد نہیں (مثلاً غیر کمانے والی خاتونِ خانہ)، تو اسے اپنے معیارِ زندگی کے مطابق ایک رقم مقرر کرنی چاہیے جسے جیب خرچ شمار کیا جائے، اور اسی کے مطابق چندہ حصہ آمد ادا کرنا چاہیے۔ جماعت احمدیہ امریکہ کے لیے مرکز کی جانب سے مقرر کردہ کم سے کم معیارِ آمد (جسے غیر کمانے والے اراکین، بشمول خواتینِ خانہ، کے لیے ”جیب خرچ“ بھی کہا جاتا ہے) 250 ڈالر ماہانہ ہے۔ اس آمد کی بنیاد پر 1/10 کی شرحِ وصیت کے مطابق واجب الادا چندہ حصہ آمد 25 ڈالر ماہانہ بنتا ہے۔ یہ قاعدہ طلبہ پر لاگو نہیں ہوتا۔