درخواستِ وصیت اور اہلیت سے متعلق سوالات
چندہ اعلانِ وصیت کیا ہے اور کتنا ادا کرنا چاہیے؟
چندہ اعلانِ وصیت وہ یک مشت چندہ ہے جو درخواست کنندہ جماعتی اخبارات و رسائل میں اپنی وصیت کے اعلان کی اشاعت کے لیے ادا کرتا ہے۔ وصیت کی تشہیر کے اخراجات کے لیے کوئی رقم معین نہیں ہے ملکی حالات کے مطابق اس میں تبدیلی آتی رہتی ہے؛ درخواست کنندہ اپنے حالات کے مطابق جو رقم چاہے ادا کر سکتا ہے۔
قواعدِ وصیت کے قاعدہ نمبر 29 کے مطابق:
”وصیت کنندہ کے لیے یہ بھی لازمی ہوگا کہ بوقت وصیت چند شرط اول کے علاوہ اخراجات اعلان وصیت بھی ادا کرے“