درخواستِ وصیت اور اہلیت سے متعلق سوالات

کیا میں اپنے حصہ آمد اور حصہ جائیداد کے لیے الگ الگ شرحیں مقرر کر سکتا ہوں، اور کیا وصیت کی درخواست کے بعد اِنہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟

Read in English

چندہ وصیت کی کم سے کم شرح 1/10 اور زیادہ سے زیادہ 1/3 ہے۔ ایک موصی حصہ جائیداد اور حصہ آمد کے لیے الگ الگ شرحیں مقرر کر سکتا ہے۔ وصیت کے فارم میں حصہ جائیداد کی شرح پہلے صفحہ پر جائیداد کے اندراج والے حصہ میں، اور حصہ آمد کی شرح دوسرے صفحہ پر آمد کے اندراج والے حصہ میں درج کی جاتی ہے۔

موصی اپنی زندگی میں کسی بھی وقت اپنی شرحِ وصیت تبدیل کر سکتا ہے — خواہ صرف حصہ جائیداد کی، خواہ صرف حصہ آمد کی، یا دونوں کی۔