موصی کی وفات کے بعد ادائیگیِ وصیت سے متعلق سوالات
موصی کی وفات کے بعد حصہ جائیداد کی ادائیگی کا کیا طریقِ کار ہے؟
حصہ جائیداد کی ادائیگی موصی کی وفات کے فوراً بعد لازم ہو جاتی ہے۔ اگر ورثاء فوری ادائیگی سے قاصر ہوں تو مجلسِ کارپرداز دو معتبر ضامن پیش کرنے کی شرط پر تدفین کی خصوصی اجازت دے سکتی ہے۔ ایسی ضمانت زیادہ سے زیادہ ایک سال کے لیے معتبر ہوتی ہے اور اسی مدت میں مکمل ادائیگی کرنا ضروری ہے۔