موصی کی وفات کے بعد ادائیگیِ وصیت سے متعلق سوالات

اگر ایک موصی نے اپنی زندگی میں اپنے مکان کا حصہ جائیداد ادا کر دیا ہو تو کیا اس کی وفات کے بعد ورثاء کو اُسی مکان کا حصہ جائیداد دوبارہ ادا کرنا ہو گا؟

Read in English

نہیں۔ اگر موصی نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا حصہ جائیداد ادا کر دیا ہو تو ورثاء پر مرحوم کی طرف سے اُس جائیداد کا حصہ جائیداد دوبارہ ادا کرنا لازم نہیں۔

تاہم جب وہ جائیداد ورثہ میں منتقل ہو جاتی ہے تو وہ متعلقہ ورثاء کی اپنی جائیداد بن جاتی ہے۔ اگر کوئی وارث موصی ہو تو اس پر ورثہ میں ملنے والے اپنے حصہ پر اپنی شرحِ وصیت کے مطابق حصہ جائیداد ادا کرنا لازم ہو گا۔