موصی کی وفات کے بعد ادائیگیِ وصیت سے متعلق سوالات

ترکہ کی تعریف کیا ہے اور اس میں کیا کچھ شامل ہے؟

Read in English

موصی کی وفات کے وقت اس کی تمام منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اس کا ترکہ شمار ہوتی ہے۔ موصی کا مکان، زمین، زیورات، نقدی، بانڈز، حصص، ریٹائرمنٹ کی بچت اور اسی قسم کی تمام اشیاء اس کے ترکہ کا حصہ ہیں۔ مختصراً، وہ تمام اشیاء جو ورثاء میں تقسیم ہوتی ہیں موصی کا ترکہ شمار ہوتی ہیں۔ البتہ حصہ جائیداد کی ادائیگی کے وقت روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کو مستثنیٰ رکھا جاتا ہے۔