درخواستِ وصیت اور اہلیت سے متعلق سوالات
وصیت کرتے وقت کیا وہ جائیداد بھی ظاہر کرنا ضروری ہے جو قرض یا مارگیج پر حاصل کی گئی ہو؟
جی ہاں۔ قرض یا مارگیج پر حاصل کی گئی جائیداد موصی ہی کی جائیداد شمار ہوتی ہے، اس لیے اسے وصیت کے فارم میں اس کی تخمینی مارکیٹ ویلیو اور پتہ کے ساتھ ظاہر کرنا ضروری ہے۔ اگر موصی آئندہ اسی نوعیت کی کوئی جائیداد حاصل کرے تو اس کی اطلاع بھی مرکز کو دینا اس پر لازم ہے۔