حصہ آمد سے متعلق سوالات
کمپنی کی طرف سے ای ایس پی پی (ESPP – ملازمین کے لیے شیئرز کی خریداری کا منصوبہ) یا آر ایس یوز (RSUs – مشروط شیئرز کے یونٹس) کے تحت ملنے والے اسٹاک پر وصیت کس طرح ادا کی جائے گی؟
ای ایس پی پی: جب کوئی موصی ای ایس پی پی میں شامل ہوتا ہے تو ہر تنخواہ میں سے ایک مقررہ فیصد کاٹ لیا جاتا ہے اور کمپنی کے پاس جمع رہتا ہے۔ پیشکش کی مدت کے اختتام پر، جو عموماً چھ ماہ ہوتی ہے، اِن جمع شدہ کٹوتیوں سے کمپنی کےشیئرز خریدے جاتے ہیں، اور یہ خریداری عام طور پر بازاری قیمت سے کم رعایتی نرخ پر ہوتی ہے۔
حصہ آمد اُن رقوم پر بھی واجب الادا ہے جو ہر تنخواہ سے کاٹی جاتی ہیں، اور اُس نفع پر بھی جو اِن شیئرز پر حاصل ہو۔ موصی اِسے دو طریقوں میں سے کسی ایک طریقے سے ادا کر سکتا ہے:
- کٹوتی شدہ رقوم پر حصہ آمد اُسی وقت ادا کرے جب وہ کٹوتیاں ہوں، اور پھر شیئرز کی فروخت کے وقت نفع پر ادا کرے؛ یا
- شیئرز کی فروخت کے وقت یکمشت حصہ آمد ادا کرے، جس کا حساب فروخت سے حاصل ہونے والی کل رقم پر ہو۔
آر ایس یوز: آر ایس یوز پر حقِ ملکیت کمپنی کے مقرر کردہ شیڈول کے مطابق حاصل ہوتا ہے، جو عموماً کئی سالوں پر محیط ہوتا ہے۔ جب یہ شیئرز، حقِ ملکیت حاصل ہونے کے بعد، فروخت کیے جائیں تو حصہ آمد اُن سے حاصل ہونے والی کل رقم پر واجب الادا ہوتا ہے۔