حصہ آمد سے متعلق سوالات
چندہ کے لحاظ سے آمد میں سے کس قسم کے اخراجات منہا کیے جا سکتے ہیں؟
جس آمد پر چندہ واجب ہے اس سے مراد تمام ذرائع سے حاصل ہونے والی ہر قسم کی آمد ہے۔ حقیقی آمد میں سے صرف درج ذیل ادائیگیاں منہا کی جا سکتی ہیں:
1. وہ الاؤنسز جو ملازمین کو ملتے ہیں مگر جن کا خرچ ملازم کے اختیار میں نہیں ہوتا۔
2. حکومت کی جانب سے عائد کردہ لازمی وفاقی اور ریاستی ٹیکس۔
3. ہیلتھ انشورنس کے پریمیم۔
4. ملازمین کو مخصوص اخراجات کے لیے دیے جانے والے الاؤنسز، مثلاً یونیفارم الاؤنس، تعلیمی الاؤنس یا بچوں کا الاؤنس۔
5. سرکاری فرائض کی ادائیگی کے لیے دیے جانے والے الاؤنسز، مثلاً ٹریولنگ الاؤنس (TA) یا ڈیلی الاؤنس (DA)۔