حصہ آمد سے متعلق سوالات

کیا مکان یا گاڑی کی انشورنس پر ادا کی جانے والی رقوم چندہ کے لحاظ سے حقیقی آمد میں سے منہا کی جا سکتی ہیں؟

Read in English

نہیں۔ مکان یا گاڑی کی انشورنس جیسی ادائیگیاں، خواہ وہ لازمی ہی کیوں نہ ہوں، چندہ کے لحاظ سے کل آمد میں سے منہا نہیں کی جا سکتیں۔ جہاں مارگیج کمپنی سے قرض لینے کے لیے مکان کی انشورنس کرانا ضروری ہو، وہاں بھی فائدہ خریدار ہی کو پہنچتا ہے، اس لیے ایسے اخراجات عام اخراجات ہی شمار ہوتے ہیں۔ چندہ کے لحاظ سے اپنی حقیقی آمد میں سے کوئی قسط، مارگیج کی ادائیگی، سود یا انشورنس منہا کرنا جائز نہیں۔