کاروبار و تجارت سے متعلق سوالات

کیا تعمیرات میں استعمال ہونے والی مشینری وصیت میں بطور جائیداد شامل ہو گی؟

Read in English

کسی بھی قسم کے کاروبار میں — خواہ وہ فیکٹری ہو، مل ہو یا تعمیراتی کمپنی — صرف وہی حصہ موصی کی جائیداد شمار ہو گا جو حقیقتاً اس کا ہے۔ مثلاً اگر کمپنی کے تمام اثاثہ جات (بشمول مستقل اثاثہ جات، واجب الوصول رقوم اور بینک بیلنس) کی کل قیمت ایک کروڑ ہو، جس میں سے 60 لاکھ بینکوں اور دیگر قرض خواہوں کا ہو، تو موصی کا حصہ 40 لاکھ بنے گا۔ یہی رقم موصی کی جائیداد شمار ہو گی اور اسی پر وہ حصہ جائیداد ادا کرے گا۔ بالفاظِ دیگر جائیداد کی کل قیمت میں سے اس کے واجبات منہا کرنے کے بعد جو رقم بچے وہی موصی کا وہ حصہ ہے جس پر حصہ جائیداد ادا کیا جاتا ہے۔

کاروبار پر حصہ جائیداد موصی کی وفات کے بعد ادا کرنا ہوتا ہے۔ اگر موصی اسے اپنی زندگی میں ادا کرنا چاہے تو کاروبار کی کل قیمت کی تشخیص کی جاتی ہے، کاروبار کے تمام واجبات منہا کیے جاتے ہیں اور باقی ماندہ رقم پر حصہ جائیداد واجب ہوتا ہے۔