کاروبار و تجارت سے متعلق سوالات

کاروبار کی آمد پر چندہ حصہ آمد کس شرح سے ادا کیا جائے گا؟

Read in English

موصی چندہ وصیت اُسی شرح سے ادا کرے گا جس کا اس نے اپنی وصیت میں عہد کیا ہے، نہ کہ چندہ عام کی شرح سے۔ موصی کی زندگی میں وصیت صرف کاروبار سے حاصل ہونے والی آمد پر ادا کی جاتی ہے۔ خالص اثاثہ جات — یعنی کاروبار کے کل اثاثہ جات منہا کل واجبات — پر ادائیگی وفات کے بعد ہوتی ہے، یا موصی چاہے تو اپنی زندگی میں بھی کر سکتا ہے۔ کاروباری سرمایہ (working capital) پر کوئی چندہ نہیں۔