جدول ج (شیڈول سی) سے متعلق سوالات

اگر کسی طالب علم کی کوئی آمدنی نہ ہو اور اُس نے حصہ آمد میں کوئی چندہ ادا نہ کیا ہو، تو کیا اُسے پھر بھی جدول ج جمع کرانا ہو گا؟

Read in English

کسی سال میں حصہ آمد کی کوئی ادائیگی نہ کرنا، خواہ طالب علم ہی کیوں نہ ہو، وصیت کی روح کے منافی ہے، جس کی بنیاد غیر معمولی مالی قربانی پر ہے۔ مرکز کی طرف سے جماعت امریکہ کے لیے مقرر کردہ آمدنی کا کم از کم معیار (جسے غیر کمانے والے اراکین، بشمول خواتینِ خانہ، کے لیے "جیب خرچ" بھی کہا جاتا ہے) ۲۵۰ ڈالر (دو سو پچاس ڈالر) ماہانہ ہے۔ اگرچہ یہ کم از کم حد طلبہ پر لاگو نہیں ہوتی، تاہم اُنہیں اپنے ملنے والے جیب خرچ میں سے چندہ ادا کرنا ضروری ہے۔ چونکہ ہر طالب علم ہر ماہ بنیادی ضروریات پر خرچ کرتا ہے، اِس لیے ضروری ہے کہ چندہ وصیت اُسی کے مطابق ادا کیا جائے۔

اِسی طرح طلبہ کے لیے بھی جدول ج جمع کرانا لازمی ہے، اور اُنہیں اُس سال کا واجب الادا چندہ (جو صفر نہ ہو) اور ادا شدہ رقم، دونوں ظاہر کرنے ہوں گے۔