جدول ج (شیڈول سی) سے متعلق سوالات

جدول ج کا کلیئرنس سال کیا ہے؟

Read in English

مرکز کے مطابق آپ کا جدول ج کلیئرنس سال وہ آخری مسلسل (بلا تعطل) مالی سال ہے جس تک آپ نے کوئی سابقہ سال چھوڑے بغیر جدول ج جمع کرایا ہو۔

مثال:

فرض کریں آپ نے مالی سال ۲۰۲۰ء–۲۰۲۱ء تک باقاعدگی سے جدول ج فارم جمع کرائے۔ پھر آپ نے ۲۰۲۱ء–۲۰۲۲ء اور ۲۰۲۲ء–۲۰۲۳ء کے سال چھوڑ دیے، لیکن بعد میں مالی سال ۲۰۲۳ء–۲۰۲۴ء اور مالی سال ۲۰۲۴ء–۲۰۲۵ء کے فارم جمع کرا دیے۔ تازہ ترین فارم جمع کرانے کے باوجود، درمیان کے چھوٹے ہوئے سالوں کی وجہ سے آپ کا کلیئرنس سال مالی سال ۲۰۲۰ء–۲۰۲۱ء ہی رہے گا۔