حصہ جائیداد سے متعلق سوالات

اگر کسی جائیداد کا حصہ جائیداد ادا کیا جا چکا ہو اور پھر وہ جائیداد فروخت کر کے نئی جائیداد خریدی جائے تو کیا نئی جائیداد پر حصہ جائیداد واجب ہو گا؟

Read in English

جن موصیان نے کسی جائیداد کا حصہ جائیداد ادا کر کے اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہو، اُن کے لیے:

1. اگر وہ اس جائیداد کو فروخت کریں تو فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پر نہ حصہ آمد واجب ہے نہ حصہ جائیداد۔

2. اگر حصہ جائیداد ادا کرنے کے بعد وہ فروخت کی رقم سے اُسی قیمت کی کوئی اور جائیداد خریدیں تو نئی جائیداد پہلی کا متبادل شمار ہو گی اور اس پر حصہ جائیداد واجب نہ ہو گا۔ البتہ اس تبدیلی کی اطلاع دفتر کو دینا ضروری ہے۔

3. اگر نئی جائیداد پہلی جائیداد کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے کم قیمت میں خریدی جائے تو باقی ماندہ رقم یا منافع پر حصہ جائیداد واجب نہ ہو گا (البتہ اگر جائیداد کی خرید و فروخت بطور کاروبار کی جا رہی ہو تو منافع پر حصہ آمد واجب ہو گا)۔

4. اگر حصہ جائیداد ادا کرنے کے بعد جائیداد فروخت کر کے اس سے مہنگی جائیداد خریدی جائے تو نئی جائیداد کے حصہ جائیداد میں صرف پہلی جائیداد کی فروخت سے حاصل شدہ رقم شمار ہو گی۔ اگر خریداری میں مزید رقم شامل کی جائے تو اُس اضافی رقم پر حصہ جائیداد واجب ہو گا۔

مذکورہ بالا راہنمائی ہر قسم کی جائیداد پر لاگو ہوتی ہے، بشمول زیورات کے۔