حصہ جائیداد سے متعلق سوالات
کیا ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ، مثلاً 401(k)، 403(b)، 457، IRA یا Roth، موصی کی جائیداد میں شمار ہوتا ہے؟
جی۔ ریٹائرمنٹ کی بچت کا اکاؤنٹ، مثلاً 401(k)، 403(b)، 457، IRA یا Roth وغیرہ)، موصی کی جائیداد کا حصہ شمار ہوتا ہے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد جب موصی اس اکاؤنٹ سے وقفے وقفے سے رقم نکالنا شروع کرے تو یہ رقوم آمد شمار ہوں گی اور ٹیکس کٹوتی کے بعد ملنے والی خالص آمد پر حصہ آمد واجب ہو گا۔
اگر موصی ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ سے ساری رقم یکمشت لینے کا فیصلہ کرے تو ٹیکس کے بعد ملنے والی خالص رقم پر حصہ جائیداد ادا کیا جا سکتا ہے۔
اگر موصی کی وفات کے وقت ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ میں کوئی رقم باقی ہو تو اکاؤنٹ متعلقہ قوانین اور پلان کے ضوابط کے مطابق ختم کر دیا جاتا ہے۔ ٹیکس کے بعد ورثہ یا وارثوں کو ملنے والی خالص رقم ترکہ شمار ہو گی، جس پر حصہ جائیداد لازم ہے۔
(موصی یہ بھی کر سکتا ہے کہ ریٹائرمنٹ اکاؤنٹ میں موجود رقم کے 10 فیصد — یا اپنی مقررہ شرحِ وصیت کے مطابق حصہ — کے لیے ”احمدیہ موومنٹ اِن اسلام“ کو بطور بینیفشری (beneficiary) نامزد کر دے۔)