حصہ جائیداد سے متعلق سوالات

اگر ایک موصی نے لائف انشورنس کرا رکھی ہو اور اس کا کلیم اس کی وفات کے بعد وصول ہو، تو کیا یہ رقم مرحوم موصی کے ترکہ میں شمار ہو گی؟ کیا مرحوم کی طرف سے اس رقم پر حصہ جائیداد لازم ہے؟

Read in English

* اگر مرحوم موصی نے اپنی زندگی میں انشورنس کے پریمیم اپنی آمد پر حصہ آمد ادا کرنے کے بعد ادا کیے تھے، تو وفات کے بعد ورثاء کو ملنے والی رقم مرحوم موصی کے ترکہ میں شمار نہیں ہو گی اور مرحوم کی طرف سے اس پر حصہ جائیداد لازم نہیں ہو گا۔

* اگر اس بارے میں موصی کا کوئی بیان موجود نہ ہو تو فیصلہ ورثاء کے بیان اور مقامی جماعت کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اگر انشورنس کے پریمیم پر پہلے حصہ آمد ادا نہ کیا گیا ہو تو انشورنس کلیم کا صرف وہی حصہ مرحوم موصی کے ترکہ میں شمار ہو گا جس پر چندہ حصہ آمد واجب تھا۔

* انشورنس کمپنی سے بطور منافع ملنے والی کوئی اضافی رقم مرحوم موصی کے ترکہ میں شمار نہیں ہو گی۔