جدول ج (شیڈول سی) سے متعلق سوالات

اگر کوئی ریٹائرڈ موصی امریکہ میں رہائش پذیر ہے لیکن پاکستان سے پنشن وصول کرتا ہے اور اُسی پنشن میں سے پاکستان میں حصہ آمد ادا کرتا ہے، تو کیا وہ ادائیگیاں جدول ج کے اعلامیہ میں امریکہ کے ۳۰۰ ڈالر کے کم از کم واجب الادا کے مقابل ایڈجسٹ کی جا سکتی ہیں؟

Read in English

نہیں۔ پاکستان کا حساب امریکہ کے حساب سے بالکل الگ ہے۔ پاکستان میں کی گئی ادائیگیاں جدول ج فارم کے ذریعے صدر انجمن کو رپورٹ کی جاتی ہیں۔ امریکہ میں ۳۰۰ ڈالر کا کم از کم حصہ آمد پھر بھی لازم ہے، جو امریکہ میں غیر کمانے والے موصیان کے لیے مجلس کارپرداز کے مقرر کردہ کم از کم معیارِ قربانی کی بنیاد پر ہے، اور اُسے امریکہ میں جدول ج فارم کے ذریعے وکالتِ مال ثانی، تحریکِ جدید میں ظاہر کرنا ہو گا۔