حصہ جائیداد سے متعلق سوالات

کیا موصی اپنے فارمِ وصیت میں درج کردہ جائیدادوں کی قیمت پر حصہ جائیداد ادا کر کے جائیداد کا سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتا ہے؟

Read in English

نہیں۔ جس قیمت پر حصہ جائیداد واجب ہے اس کی تشخیص ناظم صاحب تشخیصِ جائیداد موصیان مقامی جماعت کے عاملہ کے مشورہ سے کرتے ہیں۔ اس لیے اگر کوئی موصی اپنی کسی جائیداد کا حصہ جائیداد ادا کرنا چاہے تو اسے منظوری کے لیے ناظم صاحب تشخیصِ جائیداد موصیان کو تشخیصی فارم بھجوانا ہو گا۔ اسی عمل سے واجب الادا رقم متعین ہوتی ہے۔

مرکز کا درج ذیل وضاحتی نوٹ تمام اسنادِ وصیت پر درج ہوتا ہے اور اسی امر کی وضاحت کرتا ہے:

وضاحت نمبر 2 — موجودہ جائیداد: اس سے مراد وہ منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ہے جو موصی کی ملکیت ہو اور جسے اس نے مقررہ فارمِ وصیت میں ظاہر کیا ہو اور جس کی قیمت کا اندازہ اس نے خود لگایا ہو۔ حقیقی ادائیگی کے وقت، صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق، مذکورہ جائیداد کی قیمت کی تشخیص صدر انجمن کی مقرر کردہ تشخیصِ جائیداد کی اتھارٹی مقامی جماعت احمدیہ کے مشورہ سے کرے گی، اور موصی کی طرف سے واجب الادا صحیح رقم کا تعین صدر انجمن کرے گی۔