جدول ج (شیڈول سی) سے متعلق سوالات

اگر کسی موصی کی آمدنی میں غیر متوقع اضافہ ہو اور اُس نے بجٹ شدہ آمدنی سے زیادہ کمایا، تو جدول ج پر اِس کا اعلان کیسے کیا جائے؟

Read in English

موصی کو آپشن (اے) کا انتخاب کرنا چاہیے، جس میں یہ تصدیق ہوتی ہے کہ اُس نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی کل آمدنی کی بنیاد پر اپنا واجب الادا چندہ مکمل طور پر ادا کر دیا ہے اور کوئی بقایا جات یا زائد رقم باقی نہیں۔

آپشن (بی) کا انتخاب درست نہ ہو گا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ادائیگیوں میں ایک ایسی اضافی رقم شامل ہے جو جان بوجھ کر ادا کی گئی ہو۔ اگرچہ موصی کو ابتدائی طور پر بجٹ کی گئی رقم سے زائد آمدنی حاصل ہوئی، لیکن جدول ج پر اعلامیہ بجٹ شدہ آمدنی کے بجائے اصل حاصل شدہ آمدنی پر مبنی ہونا چاہیے۔ چنانچہ آمدنی میں اضافے کے نتیجے میں ادا کیا گیا کوئی بھی اضافی چندہ موصی کے معمول کے چندہ کی ذمہ داری ہی کا حصہ ہے اور اسے کوئی زائد رضاکارانہ ادائیگی نہیں سمجھنا چاہیے۔