حصہ جائیداد سے متعلق سوالات
اگر ایک موصی کے پاس اپنی رہائش گاہ کے علاوہ کئی مکانات یا قطعاتِ اراضی ہوں اور اُن پر مارگیج کا قرض بھی باقی ہو تو حصہ جائیداد کی کیا ذمہ داری ہو گی؟ نیز اگر موصی کو اُن جائیدادوں سے کرایہ کی آمد ہو تو حصہ آمد کی کیا ذمہ داری ہو گی؟
موصی کی رہائش گاہ کے علاوہ اس کے کسی بھی مکان یا زمین پر حصہ جائیداد کے وہی قواعد لاگو ہوں گے۔ اگر تشخیص موصی کی زندگی میں کی جائے تو جائیداد کی تشخیص اُس وقت کی مناسب مارکیٹ ویلیو کے مطابق ہو گی۔ جائیداد پر باقی ماندہ مارگیج کا قرض تشخیص شدہ قیمت میں سے منہا نہیں کیا جائے گا۔
چونکہ یہ جائیدادیں موصی کی رہائش گاہ نہیں ہیں، اس لیے موصی کو منظور شدہ تشخیصِ حصہ جائیداد ادا کرنے کے لیے دو سال تک کی مہلت ہو گی۔ ایک بار حصہ جائیداد مکمل ادا ہو جانے کے بعد اُس جائیداد کی قیمت میں آئندہ ہونے والے اضافہ پر مزید حصہ جائیداد واجب نہیں ہو گا۔
اِن جائیدادوں سے حاصل ہونے والی کرایہ کی آمد پر چندہ عام کی شرح (1/16) کے مطابق حصہ آمد واجب ہو گا۔