حصہ جائیداد سے متعلق سوالات
اگر ایک موصی کسی مکان کا سو فیصد مالک تھا، اس نے اس کا حصہ جائیداد ادا کر دیا تھا اور جائیداد کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر لیا تھا، تو کیا اس کے بعد اس مکان کے وارث بننے والے شریکِ حیات اور بچوں (اگر وہ موصی ہوں) پر اسی مکان کا حصہ جائیداد ادا کرنا لازم ہو گا؟
جی ہاں۔ موصی کی وفات پر مکان کے جو حصے شریکِ حیات اور بچوں کو ورثہ میں ملیں گے وہ اُن کی اپنی جائیداد بن جائیں گے۔ چنانچہ ہر موصی وارث پر اپنے ورثہ میں ملنے والے حصہ پر اپنی مقررہ شرحِ وصیت کے مطابق حصہ جائیداد واجب ہو گا۔
مثلاً اگر زندہ شریکِ حیات کو مکان کا آٹھواں حصہ (1/8) ورثہ میں ملے تو اسے مکان کی تشخیص شدہ مارکیٹ ویلیو کے آٹھویں حصہ پر اپنی مقررہ شرحِ وصیت کے مطابق حصہ جائیداد ادا کرنا ہو گا۔