حصہ جائیداد سے متعلق سوالات

کیا وصیت کے لحاظ سے گاڑی موصی کی جائیداد شمار ہوتی ہے؟

Read in English

گاڑی، دیگر قابلِ صرف اشیاء کی طرح، چندہ وصیت کے لحاظ سے کسی کی جائیداد میں شامل نہیں کی جاتی، سوائے اِن صورتوں کے: جب کسی کے پاس اپنی وصیت کی بنیاد بنانے کے لیے کوئی اور جائیداد نہ ہو اور وہ اپنی خوشی سے اپنی گاڑی اور اسی قسم کی اشیاء پر چندہ حصہ جائیداد ادا کرے؛ یا جب اس کی جائیداد بنیادی طور پر اِنہی اشیاء پر مشتمل ہو؛ یا جب اس کے پاس ایسی قیمتی اشیاء کا ایسا ذخیرہ ہو جسے حقیقتاً اس کی جائیداد قرار دیا جا سکے۔